چین کے مکئی کے سٹاک میں کمی کا امکان

چین کے مکئی کے سٹاک میں کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ سیزن2018۔19 ء کے دوران اس کے مکئی کے سٹاک میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ جانوروں کی فیڈ بنانے والوں کی جانب سے مکئی کا زیادہ استعمال اور کارن پروسیسنگ پلانٹس میں اضافہ ہے۔وزارت زراعت و دیہی امور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیزن2018۔19 ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار بڑھ کر215 ملین ٹن جبکہ کھپت245.8 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جس کا ملکی سٹاک پر اثر پڑے گا۔

مزید :

عالمی منظر -