یمن ، سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں مزید 80افراد ہلاک
عدن(آئی این پی/شِنہوا)حوثی باغیوں اور یمن کی سرکاری فورسز کے درمیان حدیدہ کے قریب جھڑپوں میں80افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کی اکثریت حوثی باغیوں پر مشتمل ہے۔یہ افراد ہوائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔حدیدہ کے ہسپتال کے ذرائع نے 61 حوثی باغیوں کی لاشیں ہسپتال پہنچے کی تصدیق کر دی ہے۔دریں اثناء سرکاری جنگی جہاز حوثیوں کے قبضہ علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں اور مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔