افغانستان،جوے خانے پر پولیس کا چھاپہ،1ہلاک ،65گرفتار
مزار شریف(آئی این پی/شِنہوا)پولیس نے مزار شریف کے ایک جوا خانہ پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو ہلاک اور 65کو گرفتار کر لیا،یہ واقعہ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مزار شریف کے علاقے میں رات کو چھاپہ مارا جس میں گروہ کا لیڈر ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 65افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔