اردن میں سیلاب سے مزید چار افراد ہلاک ، 3762سیاح محفوظ مقام پر منتقل

اردن میں سیلاب سے مزید چار افراد ہلاک ، 3762سیاح محفوظ مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٍٍ عمان(این این آئی)اردن میں سیلاب سے مزید چارافرادجاں بحق ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اردنی فوج کے ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کو امدادی کاموں کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے۔سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ البترا شہر اور قریبی وادی موسیٰ کے صحرا میں پانی کی سطح 4 میٹر تک اوپر آچکی ہے۔ٹی وی سے نشر ہونے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ سیاح پناہ کی تلاش میں سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہیں۔حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 3 ہزار 762 سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اردن میں 25 اکتوبر کو آنے والے سیلاب سے 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے اکثر اسکول کے بچے تھے جو سیاحتی دورے پر تھے۔گزشتہ ہفتے اردن کے وزیر تعلیم اور وزیر سیاحت نے ان سیلابوں کے حوالے سے حکومتی موقف واضح کرنے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا تھا۔وزارت تعلیم نے تازہ سیلاب کے بعد شدید بارشوں کی پیش گوئی پر اسکولوں کو قومی سطح پر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -