کوسووو کے ساتھ کشیدگی سربیا کی جنگی مشقیں،فوجی طاقت کا مظاہرہ

کوسووو کے ساتھ کشیدگی سربیا کی جنگی مشقیں،فوجی طاقت کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلغراد(این این آئی)بلقان خطے کے ملک سیربیا نے ہفتہ دس نومبر کو وسیع پیمانے پر جنگی مشقوں کے دوران اپنی فوجی طاقت مظاہرہ کیا۔ یہ جنگی مشقیں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے اور ہمسایہ ملک کوسووو کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دی گئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیربین صدر الیگزانڈر وْوچچ نے بھی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ ان جنگی مشقوں میں سیربیا کے آٹھ ہزار پیدل فوجیوں کے ساتھ ایک سو ٹینکوں اور جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس دوران اصلی گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ سیربیا کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ کوسووو کی قیادت اپنی البانوی نڑاد آبادی پر مشتمل باقاعدہ فوج کھڑی کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مزید :

عالمی منظر -