مسافر بچے کا دودھ ختم ہونے پر ایئرہوسٹس کی ممتا جاگ گئی، اپنا دودھ پلا کر چپ کرادیا

مسافر بچے کا دودھ ختم ہونے پر ایئرہوسٹس کی ممتا جاگ گئی، اپنا دودھ پلا کر چپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منیلا (این این آئی)فلپائن میں فضائی میزبان (ایئر ہوسٹس) نے ڈبے کا دودھ ختم ہونے پر مسافر کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر ماں کی ممتا کی نئی مثال قائم کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق فلپائن ایئرلائنز کے جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو فضائی میزبان پتریشہ اورگانو کو ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی، جس پر انہوں نے بچے کی ماں کے پاس جا کر خیریت دریافت کی۔پتریشہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ماں نے انہیں نم آنکھوں سے بتایا کہ بچے کا فارمولا ملک (ڈبے کا دودھ) ختم ہو گیا ہے۔فلپائن کی فضائی میزبان کی اپنی بھی ایک چھوٹی بچی ہے اور انہوں نے کہا کہ جب ماں نے انہیں بچے کے رونے کی وجہ بتائی تو انہیں شدید افسوس ہوا۔

پتریشہ نے لکھا کہ میں نے سوچنے کے بعد بچے کو اپنا دودھ پلانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے بچے کو دودھ پلا دیا تو اس کی ماں کی آنکھ میں ایک سکون نظر آیا اور میں اس وقت تک اسے دودھ پلاتی رہی جب تک وہ سو نہ گیا

مزید :

عالمی منظر -