بیجنگ سمیت شمال مغربی چین میں دھند کا راج رہے گا

بیجنگ سمیت شمال مغربی چین میں دھند کا راج رہے گا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ اور محلقہ علاقوں سمیت شمال مغربی چین میں آئندہ ہفتے کے دوران برف باری اور دھند کا راج رہیگا۔ادارہ موسمیات کے مطابق سنکیانگ یغور کے خودمختار علاقے کے شمالی حصوں میں درمیانی برف باری کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران زبردست برف باری ہو گی۔سردی کی شدید لہر آج پیر سے سنکیانگ میں شروع ہو جائیگی۔تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں6سے 8ڈگری تک کمی ہو جائیگی، سنکیانگ اور اردگرد کے علاقوں میں بھی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ جنوبی چین کے بعض علاقوں صوبہ جیانگ زی،گوانگ زی سمیت بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر