سعودی عدالت جمال خشوگی کے مقدمے میں انصاف پورے کر ے گی : شہزاد ترکی الفیصل

سعودی عدالت جمال خشوگی کے مقدمے میں انصاف پورے کر ے گی : شہزاد ترکی الفیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ اور کنگ فیصل اسلامی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سینٹر کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے مقدمے میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے کریگا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اپنے شہری پر مقدمہ چلانے کیلئے عالمی عدالت کی تجویز قبول نہیں کریگا ۔ سعودی عرب کا عدالتی نظام اچھی شہرت رکھتا ہے ۔ انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں اپنے امور نمٹا رہا ہے ۔ سعودی عرب اس سلسلے میں کسی بھی قیمت پر خارجی مداخلت قبول نہیں کریگا ۔ وہ نیویارک کے عالمی امن مرکز میں سفارتکاروں ، سیاستدانوں ، دانشوروں اور صحافیوں سے گفتگو و شنید کر رہے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -