اتحاد و یگانگت سے بڑے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،رفیق گجر

اتحاد و یگانگت سے بڑے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،رفیق گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما الحاج محمد رفیق گجر نے کہا ہے کہ اتحاد و یگانگت سے بڑے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے اور پاکستانی قوم میں اس کی صلاحیت موجود ہے مگر موجودہ حکمران اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار اہم ہے مسلم لیگ ن بطور اپوزیشن جماعت تنقید برائے تنقید کی بجائے ملک وقوم کے بہترین مفاد کے ذریعے اصلاح کے فرائض سرانجام دیگی ،حکومت مسائل حل کر نے کی بجائے صرف مایوسی پھیلانے پر توانا ئیاں صرف کررہی ہے ۔جس سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزریراعظم چین میں کسی قسم کی اسٹرٹیجی لیکر نہیں گئے تھے صرف تحریک انصاف کو ہی مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر تحفظات ہیں مگر پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں تاریخ ساز ترقیاتی عمل کیسا تھ ساتھ عوام کے معیارزندگی کو بھی بلند کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی ویژن نہیں یہی وجہ ہے کہ قوم بے چینی اور ملک شدید مسائل کی زد میں ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جرم بتائے بغیر گرفتار کیا گیا ہے تاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جاسکے ۔