روبوٹ اینکر کا چہرہ تاثرات سے عاری ،دیر تک دیکھنا مشکل ہے
بیجنگ(آئی این پی)چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ نیوزاینکر کی ان دنوں دھوم ہے لیکن ناقدین کہتے ہیں چہرے کے تاثرات سے عاری ورچوئل نیوز اینکر کو دیر تک دیکھنا مشکل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں آکسفورڈیونیورسٹی کے مائیکل وولڈریج نے کہا کہ ورچوئل نیوز اینکر کا چہرہ سپاٹ ہے ایک ہی لہجے میں بولتا ہے موقع کی مناسبت سے خبر پر زور نہیں دیتا۔ناظرین چہرے کے مصنوعی خدوخال پرغورکریں گے توورچوئل نیوزاینکر سے توجہ ہٹ جائے گی۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے لکھا مصنوعی ذہانت کا حامل نیوز اینکر فیصلہ سازی حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت سے عاری اور کسی صحافی کی طرح جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا۔