شہر میں موسمی بیماریوں نے جنم لے لیا

شہر میں موسمی بیماریوں نے جنم لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)شہر میں موسمی بیماریوں نے جنم لے لیا ۔مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے کے باعث موسمی بیماریوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔بچے نزلہ،زکا م،بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔اسی طرح بدن درد،جوڑوں کے درد اور کھانسی کی شکایات بھی عام ہو گئی ہیں ۔طبی ماہرین نے بیماریوں کی وجہ بارشوں کا نہ ہونا قرار دیا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب خشک سالی سے فصلوں پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ پشاور کی مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعا ئیں کی جارہی ہیں ۔