میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر
لاہور( پ ر) حضرت میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور علماء اکرام و مشائخ نے خطاب کئے۔ اس موقع پر حضرت میاں شیر محمد شرقپوری ؒ کی دینی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی وستھرائی سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے تھے۔ تقریبات کے اختتام پر اجتماعی دعا صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر نقشبندی نے کروائی۔