موسم کی تبدیلی، لنڈا بازارمیں رونقیں،گرم کپڑوں کی دکانوں پر رش

موسم کی تبدیلی، لنڈا بازارمیں رونقیں،گرم کپڑوں کی دکانوں پر رش

لاہورر(سٹی رپورٹر)موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف مقامات پر لنڈے بازار کی دکانیں سج گئی ہیں جہاں خواتین بچوں اور مردوں کے کپڑوں سمیت جوتے، جرابیں، کمبل، پردے اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں تاہم گزشتہ سال کے مقابلے اس سال لنڈے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی 50فیصد سے زائد اضافہ کیاگیا ہے جس سے غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خریداری میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔

اتوار کے روز پشاورکے کوہاٹی سمیت ریلوے پھاٹک فقیر آباد اور بورڈ بازار میں لگنے والے لنڈ ا بازار میں بڑی تعداد میں لوگوں اور خاص کر خواتین نے خریداری کیلئے رخ کیا تاہم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خریداروں اور دکانداروں کے درمیان تکرار ہوتی رہی ۔خریداروں کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جو اشیاء 200سے300روپے میں دستیاب تھیں اب ان کی قیمت 500روپے سے بڑھا دی گئی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جتنے ٹیکس لگے ہیں اور جس تناسب سے مہنگائی ہوئی ہے اسی حساب سے لنڈے کی اشیاء بھی مہنگی کر دی گئی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4