نیا پاکستان بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘ دوست مزاری کا عزم

نیا پاکستان بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘ دوست مزاری کا عزم

روجھان (نمائندہ پاکستان ) ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میردوست محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے (بقیہ 46نمبرصفحہ7پر )

مطابق نیا پاکستان بنائیں گے‘ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہونے کی بجائے ملک وقوم خوشحال ہوگی ۔ یہ بات انھوں نے ایکسائز آفیسر شکیل الرحمن خان مزاری کی شادی کے ولیمہ میں عوام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ایکسائز آفیسر شکیل الرحمن خان مزاری کی شادی کے ولیمہ کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میردوست محمد خان مزاری اور،انکے بھائی سردار دوست علی خان مزاری ،سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار صفدر حسین مزاری ،سابق وزیرایکسائز سردار محمود خان مزاری کے فرزندسردار حسن خان مزاری ،سردار احمد حسن خان مزاری ،سماجی راہنما فہدخان مزاری ،شہر یار خان مزاری ،وحیدالرحمن مزاری ،مجیب الرحمن مزاری ،سعدالرحمن مزاری ،فضل الرحمن مزاری ،سینر صحافی محمد علی ڈوگر ،ضامن حسین بکھر ،ایس ایچ او تھانہ روجھان امان اللہ خان دشتی ،چیرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری تقریب میں پہنچے تو شادی میں ہزاروں افراد نے پرجوش انداز میں استقبال کیا ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری نے ایکسائز آفیسر شکیل الرحمن خان مزاری کو شادی کی مبارک باد دی شادی کے ولیمے میں مہمانوں کے عمدہ کھانوں سے تواضع کی ۔

دوست مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر