محکمہ تعلیم ‘ تبادلوں میں پھر پابندی ‘ اساتذہ کا احتجاج

محکمہ تعلیم ‘ تبادلوں میں پھر پابندی ‘ اساتذہ کا احتجاج

جام پور (نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب نے ارکان اسمبلی کے دباو پر محکمہ تعلیم میں تبادلو ں پر پابندی عاہد کر دی ہے ۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ 45نمبرصفحہ7پر )

وزیر اعلی پنجاب نے پندرہ روز قبل تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی اور محکمہ تعلیم نے اکتیس نومبر تک درخواستوں کی سکرونٹی کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب کے طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق ان لوگوں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا جنہوں نے اپریل دوہزار اٹھارہ میں درخواستیں دی تھیں ۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ تمام امیدواروں کے لیے تبادلہ کرنے کی پالیسی بنائے جائے۔ ارکان اسمبلی کے دباو پر تبادلوں پر پابندی عاہد کرتے ہوئے سنےئر وزیر پنجاب علیم خان ۔ وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری پر مشتمل دو رکنی کمیٹی وضع کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر مکمل رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ دوسری طرف تبادلوں کے لیے دینے والے درخوست گزار وں محمد نعیم۔ جاوید احمد۔ فہیم احمد نے کہا کہ حکومت نے اساتذہ کے ساتھ بھی مزاق کر رکھا ہے۔ ہزاروں روپے درخواست دینے پر لگائے گئے لیکن عمل مکمل ہونے کے قریب پھر پابندی لگا دی۔ ٹیچرز یونین کے صدر سید منیر حسین شاہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم مراد راس سے مطالبہ کیا ہے کہ تبادلوں پر پابندی ختم کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی پریشانی دور کریں۔ کمیٹی کے رکن سردار محسن خان لغاری نے کہا جلد پالیسی جاری کر دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر