ملکی ترقی کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ

ملکی ترقی کیلئے حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملکی حالات کوبہتربنانے کے لیے حکومت (بقیہ 44نمبرصفحہ7پر )

بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے‘ آئندہ آنے والے دن عوام کے حقوق کے دن ہوں گے‘ اسلامک ویلفےئرسوسائٹی کی جانب سے مستحقین اورغرباء کی اجتماعی شادیاں کرانااحسن اقدام ہے۔ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ اسلامک ویلفےئرسوسائٹی کے سربراہ محمداطہرکی جانب سے 100چک میں منعقدہ دسویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ہرصاحب استطاعت شخص کونیکی کے ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے‘ چوہدری محمدشفیق نے اسلامک ویلفےئرسوسائٹی کے اقدام کوسراہااورنیک خواہشات کااظہار کیا‘ اسلامک ویلفےئرسوسائٹی کے محمداطہرنے بتایاکہ وہ دس سال سے اجتماعی شادیوں کی تقاریب میں 300بچیوں کی شادیاں کراچکے ہیں‘ آج کی تقریب میں 21بچیوں کی شادیاں کروائی گئی ہیں اوربچیوں کوسامان جہیزبھی دیاجاتاہے‘ تقریب میں دولہے دولہنوں کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر