کبیروالا ٹال پلازہ کرپشن کیس ‘ 2 ملازمین کو شوکاز نوٹس ذمہ داروں کا گھیرا تنگ

کبیروالا ٹال پلازہ کرپشن کیس ‘ 2 ملازمین کو شوکاز نوٹس ذمہ داروں کا گھیرا تنگ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر پراونشل ہائی وے ( ایم اینڈ آر) نے کبیر والہ ٹال پلازہ کرپشن کیس میں رقم خورد برد کرتے ہوئے (بقیہ 40نمبرصفحہ7پر )

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 2ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے اور مبینہ ملوث ایس ڈی او خانیوال مریم بی بی کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹال پلازہ کبیر والا ضلع خانیوال میں روزانہ ٹال ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کی جا رہی تھی ۔ نشاندہی پر ایس ای ملتان سرکل نے سخت نوٹس لے کر ایکسین محکمہ ہائی وے ایم اینڈ آر ملتان محمد فیصل کو کارروائی کاحکم دیا جنہوں نے ٹال پلازہ کبیروالا پر چھاپہ مارکر موقع پر موجود ٹال ٹیکس کی رقم اور ٹکٹ کا ریکارڈ چیک کیا تو 20ہزار روپے کی رقم زائد برآمد ہوئی جو محکمہ ہائی وے کے ملازمین ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز کو بغیر ٹکٹ دئیے وصول کر رہے تھے۔ایکسین محمد فیصل نے برآمد شدہ رقم اورموقع پر موجود روڈ انسپکٹر رانا ارشاد اورجونیئر کلرک بشیر احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملازمین کو معطل کر دیا۔ اس موقع پر روڈ انسپکٹر رانا ارشاد نے ایکسین محمد فیصل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ’’ خانیوال کی افسر مریم اور دیگر افسران بھی اس میں ملوث ہیں ‘آپ ان کا کیا کرلوگے ‘‘ایکسین محمد فیصل نے اس بارے میں رپورٹ اعلی ٰ حکام کو بھجوا دی اور ٹال ٹیکس کی مد میں فراڈ کرنے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ چیف انجینئر پراونشل ہائی وے ( ایم اینڈ آر) نے اس وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کرپشن کے اس کیس کے تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر