مہر ایکسپریس ‘ چوہوں نے ٹکٹ کٹوالی بوگیوں میں آوارہ گردی ‘ مسافروں پر حملے

مہر ایکسپریس ‘ چوہوں نے ٹکٹ کٹوالی بوگیوں میں آوارہ گردی ‘ مسافروں پر حملے

ملتان (خصوصی رپورٹر)مہر ایکسپریس کی بوگیوں میں رہنے والے چوہوں نے مسافروں کا سفر کرنا مشکل کر دیا۔ دو مسافروں کو کاٹ (بقیہ 39نمبرصفحہ7پر )

کر زخمی کر دیا۔ شکایت درج کروانے کے باوجود ریلوے انتظامیہ ملتان نے خاموشی اختیار کر لی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مہر ایکسپریس کی اے سی اور اکانومی کلاسز میں چوہے رہتے ہیں جن کے خاتمہ کے لئے اب تک ریلوے انتظامیہ نے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے۔ گزشتہ روز راولپنڈی سے ملتان آنے والی کوچ نمبر 4 میں چوہوں نے عاطف اور ذیشان نامی مسافر کو کاٹ کر زخمی کر دیا اور کوچ کے مسافر چوہوں کے ڈر سے ساری رات جاگتے رہے۔ کوٹ ادو سٹیشن پر احتشام، نذر عباس، شہریار اور محمد یوسف نے شکایت بھی درج کروائی لیکن واشنگ لائن میں چوہوں کے خاتمہ کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہ کئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر