بنیادی مرکز کوٹلہ مغلاں کی بجلی بند ، خسرہ ، پولیو کی خراب ویکسین بچوں کو پلانے کا انکشاف

بنیادی مرکز کوٹلہ مغلاں کی بجلی بند ، خسرہ ، پولیو کی خراب ویکسین بچوں کو ...

جام پور( نامہ نگار )۔ بنیادی مرکز صحت کوٹلہ مغلان میں مبینہ طور پر ایک ہفتہ تک بجلی کی بندش سے خطیررقم کی پولیو اور خسرہ کی ویکسن غیر موثر اور ناکارہ ہو گئی ۔ ۔ عملہ نے محکمہ کی انکھوں میں دھول ڈال کرکے غیر موثر ویکسن بچوں کو مہم کے دوران لگا دی ۔ کئی بچے ناکارہ ویکسن لگنے (بقیہ 54نمبرصفحہ7پر )

سے بیمار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹلہ مغلاں نادہند ہ ہونے کی وجہ سے کئی روز تک سنٹر کی بجلی بند کر دی گئی جس سے پولیو اور خسرہ کی مہم میں استمعال ہو نے والی ویکسن خراب ہو گئی ۔ ایک محتاب اندازے کے مطابق دولاکھ افراد کے لیے خطیر رقم کی ویکسن غیر موثر ہو گئی ہے۔مرکز صحت کے عملہ اور ڈپٹی ہیلتھ افسر جام پور ڈاکٹر قاضی یاسر نے ضلع وصوبائی حکومت کی انکھوں میں دھول ڈال کرکے سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے ۔ حلانکہ ہر ماہ ضلع افسران کے علاوہ ڈپٹی ہیلتھ افسر دورے دیکھا کرکے ٹی اے ڈی کی مد میں خزانہ سے بھاری رقوم نکلواتے ہیں ۔ افسران کے اس عمل سے معلوم ہو تا ہے کہ افسران بنیادی ذمہ دار یوں سے دستبراد ہو کرکے سنٹروں پر تعنیا ت عملہ وخواتین سٹاف سے کپیں اور کھانے پینے کے بعد سب اچھا کی رپورٹ بنا کرکے حکومت کو بھجواتے رہے۔ دوسری طرف انچارج ہیلتھ سنٹر اور ڈپٹی ہیلتھ افسر جام پور سے موبائل نمبر و ں پر رابطہ کے گیا تو روایتی طور پر دونوں افسران نے جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر