ایف بی آر کا ٹیکس چوروں تک رسائی کیلئے جدید سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور( نیوز رپورٹر)محکمہ ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کا ایک نیا حل تلاش کرلیا جس کے مطابق ٹیکس چوروں تک رسائی کے لئے جدید سسٹم کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عالمی بنک کے تعاون سے اٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ایف بی آر کی جانب سے یہ سسٹم گزشتہ ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار ہے مگر اب اتنا وقت گزرنے کے بعد اس کام میں تیزی سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس پر جلد از جلدعمل درآمد کیا جاسکے اس حوالے سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے عالمی بنک کے جائزہ مشن کے ساتھ اس منصوبہ کے پائلٹ کے بارے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد کئی معاملات بھی اس حوالے سے طے کرلئے گئے ہیں جن پر امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی عمل بھی شرو ع کیا جائے گا ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کے لئے اس پر عمل کیا جائے گا اور اس سے امید کی جارہی ہے کہ ٹیکس چوری بچ جائے گی اور اس سے ملکی خزانے کو بھی بہت زیادہ بچت ہوگی ۔
ٹیکس چوری