بلدیاتی سسٹم کوقبل ازوقت ختم کرنا بھی غیر آئینی اقدام: رفیق رجوانہ

بلدیاتی سسٹم کوقبل ازوقت ختم کرنا بھی غیر آئینی اقدام: رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے اگر بلدیاتی اداروں کو غیر آئینی طور پر قبل از وقت ختم کرنے کی کوشش کی تو اگلے ہی دن عدالت ان اداروں کو بحال کر دے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی طرح آئینی ادارے ہیں ان کو قبل ازوقت ختم کرنا غیر آئینی اقدام ہوگا۔ ملک میں أئین وقانون کی حکمرانی ہے، عدالتیں ان غیر آئینی اقدامات کو تسلیم نہیں کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی اخبار کے رپورٹر امجد سعید ملک کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک آصف رفیق رجوانہ، عمر فاروق بھٹی، طارق عمر چوہدری، ملک ماجد سعید، ڈاکٹر اسلم بھٹہ، ڈاکٹر مظہر وارث، نعیم وارثی، عالمگیر خان، ملک سعید جوتہ ودیگر موجود تھے۔ ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے خاتمے کی بجائے ان اداروں کو اپنی ٹیم بنا کر انکو ترقیاتی فنڈز دیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔ بعد ازاں سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون نے بھی اظہار تعزیت کی۔
رفیق رجوانہ