احتساب شروع ہوتے ہی لٹیروں پر خوف طاری ‘ یہی تبدیلی ہے ‘ زین قریشی

احتساب شروع ہوتے ہی لٹیروں پر خوف طاری ‘ یہی تبدیلی ہے ‘ زین قریشی

ملتان(سپیشل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو ورثے میں خالی خزانہ ملا ہے۔سابقہ حکومت ایک بہت بڑا قرضہ ورثے میں ہمیں دے گئی ہے۔حکومت چلانے کیلئے ہمیں مزید رقم درکار ہوگی۔سعودیہ عرب سے آئند(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

چند روز میں رقم موصول ہو جائیگی۔ جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین سے بھی ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری آئیگی۔ عمران خان کی قیادت میں سرسبز اور مضبوط پاکستان بنانا چاہتے ہیں قوم ہمارا ساتھ دے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل رڈ میں چک نمبر 15 ایم آر ۔ 16ایم آر ۔17 ایم آر۔ 13 ایم آر ۔ 20ایم آر میں مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب اور مختلف برادریوں کی فوتگیوں کے موقع پر اظہار تعزیت کیلئے جانے پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چیئرمین یونین کونسل رڈ علی احمد بھنڈر ۔ سابق چیئرمین ممتاز خان ۔ پی ٹی آئی رہنما رانا ریاست ۔ سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سید امیر حیدر شاہ سمیت علاقہ کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا سابقہ حکومت نے عوامی ترقی کے بجائے اپنی جیبیں بھریں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ۔ اب احتساب کی باری ہے۔ اس پر لٹیروں میں خوف طاری ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ لٹیروں پر کسی نے ہاتھ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کا پہلے دن سے موقف ہے کہ احتساب سب کا اور بلا تفریق ہوگا۔ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا سابقہ دور حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی گئی۔ توانائی کے منصوبوں میں گھپلے سامنے آرہے ہیں جن کاآڈٹ کروائیں گے۔ عوام کو سستی اور معیاری توانائی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائیگا۔ ہماری اولین ترجیح ہائیڈرو پاور ترقیاتی منصوبے ہیں۔ جن کی بدولت عوام کو سستی توانائی فراہم کی جائیگی۔ بعد ازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک مختلف یونین کونسل رڈ میں مختلف مقامات پر گئے ۔ وفود سے ملاقات کی اور یونین کونسل رڈ میں فوت ہونے والے لوگوں کی رہائش گاہ پر گئے اور افسوس کا اظہار کیااور مرحومین کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر