مضر صحت مارجرین ‘ انرجی ڈرنکس کی فروخت میں اضافہ‘ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں لاپتہ

مضر صحت مارجرین ‘ انرجی ڈرنکس کی فروخت میں اضافہ‘ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں لاپتہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مضر صحت مارجرین اور انرجی ڈرنکس فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ۔ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات اٹھنے لگے ۔بتایا گیا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے کہ مارجرین اور انرجی ڈرنکس سمیت مضر صحت اشیا کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے مضر صحت اشیا کی فروخت کی روک تھام کے دعووں پر شکوک و شبہات اٹھ رہے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے ۔ جسم نمی سے محروم اور اس پر اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوتی ہیں کہ قبل از وقت بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے۔دوسری جانب انرجی ڈرنکس میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے ۔ ان عناصر سے دانتوں کو نقصان پہنچتاہے جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے ۔ کم پانی پینے سے جلد بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے ۔مغربی غذا ’’پراسیڈ میٹ ‘‘ جسمانی عمر کے لئے تباہ کن ہوتی ہے ۔ یہ جسم میں ایسے مضر اجزا کی تعداد بڑھاتی ہے جو ڈی این اے اور خلیات پر اثر انداز ہو کر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ کینسر اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔چینی زیادہ استعمال کی وجہ سےْ خلیات سے منسلک ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہو جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ابھر آتے ہیں ۔ اسی طرح جھریاں اور ہلکی لکیریں بھی چہرے کو بوڑھا بنا دیتی ہیں ۔ زیادہ نمک والے کھانے جسم میں پانی کی سطح کو متاثر کرنے کے علاوہ پیٹ پھولنے کا بھی باعث بنتے ہیں جبکہ پانی کی کمی سے جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ٹیلو میئرز مختصر ہونے کے نتیجے میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔زیادہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے بھی بڑھاپے کا باعث بننے والے مضر اجزا تیزی سے بننے لگتے ہیں جبکہ دیگر امراض کا خطرہ الگ لاحق ہوتا ہے ۔ ٹرانس فیٹ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ جلدی خلیات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ مصنوعی ہائیڈروجن پر مبنی ہوتے ہیں جو جسم میں ورم کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اسی طرح ٹرانس فیٹ ہماری جلد کو سورج کی شعاعوں سے نقصان پہنچنے کا عمل بھی تیز کردیتے ہیں ۔فاسٹ فوڈ میں ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔پراسیس شدہ چینی سے بننے والی ٹافیاں اور آلو کے چپس بھی بڑھاپا جلد لانے والی غذاؤں میں شامل ہیں ۔ پنجاب فو ڈ اتھارٹی عوام کو مضر صحت اشیا سے بچانے کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ مارجرین اور انرجی ڈرنکس و دیگر مضر صحت اشیا سرعام فروخت ہو رہی ہیں مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی اس کی روک تھام میں مسلسل ناکام چلی آرہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ مارجرین ‘ انرجی ڈرنکس سمیت مضر صحت اشیا کی تیاری و فروخت کی روک تھام نہ ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں واہلکاروں کے خلاف ایکشن لیاجائے اور ملی بھگت کے الزامات کے تحقیقات بھی کرائی جائیں ۔

مارجرین

مزید : ملتان صفحہ آخر