بہالپور: اہم پراجیکٹس کی فنڈز لاہور میں خرچ کرنیکا انکشاف

بہالپور: اہم پراجیکٹس کی فنڈز لاہور میں خرچ کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہورمیں میٹروبس اوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے بہاولپورکے ترقیاتی فنڈزخرچ کرنیکا انکشاف ہوا ہے ۔بہاولپورکی محرومیوں میں مزیداضافہ کردیاسابق (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بہاولپور ر بڑ ڈیم جھیل اورذخیرہ سفاری پارک کیلئے مختص ملین روپے کے فنڈز منتقل کرائے بہاولپورکومحرومیوں کی دلدل میں دھکادیدیا بہاولپورانسٹیٹیوٹ نیوروسائنسز کے منصوبے کوبھی لاہور منتقل کیاگیاحکمران بہاولپورکے شہریوں سے سوتیلی ماں کاسلوک کرتے رہے اب بہاولپورکے باشعور عوام ان کی چیرہ دستیوں سے بہت نالان ہوچکے ہیں اورموجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ربڑ ڈیم جھیل اورذخیرہ سفاری پاک کے فنڈز فوراواپس کیے جائیں اورانسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے منصوبے کوبھی دوبارہ بہاولپورمنتقل کیاجائے۔