پی پی : 271وزیر اعلٰی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ، رپورٹس طلب

پی پی : 271وزیر اعلٰی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ، رپورٹس طلب

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے حلقہ پی پی 271میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کی درخواست پر متعدد ترقیاتی منصوبوں کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

منظوری دے دی ہے وہ وسندیوالی کے پی ٹی آئی کے سرگرم رکن محمد طاہر حفیظ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹاؤن کمیٹی روہیلانوالی اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ خانگڑھ کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لی ہیں تاکہ ان کا قیام جلد عمل میں لایا جاسکے انہوں نیکہا کہ وہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر