بہاولپور ‘ سکیموں کی آڑ میں لوٹ مار ‘ نوسرباز سرگرم ‘ سادہ لوح شہری آسان ٹارگٹ

بہاولپور ‘ سکیموں کی آڑ میں لوٹ مار ‘ نوسرباز سرگرم ‘ سادہ لوح شہری آسان ...

بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاول پورمیں نوسربازوں نے اپنادھندہ جاری رکھاہواہے اور جیتوپاکستان اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوگوں کومیسجز کاسلسلہ جاری ہے اورشہریوں کومختلف کمپنیوں کے نیٹ ورک سے میسجز آتے ہیں کہ آپ کا جیتو پاکستان پروگرام میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

لکی ڈراء میں نام آگیاہے اورآپ پانچ لاکھ روپے اورموٹرسائیکل جیت گئے ہیں اسی طرح بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے دوران 25 ہزار روپے منظورہوچکے ہیں اس لئے آپ کومطلع کیاجاتاہے اور فوری طورپر نیچے دیئے گئے نمبروں پررابطہ کریں کئی سادہ لوح افراد ان جعل ساز افراد کے جھانسے میں آکراپنی جمع پونچی سے محروم ہورہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نوسربازوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ سادہ لوح افراد انکی گرفت سے بچ سکیں ۔

ٹارگٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر