ڈہرکی ‘ چوریاں ‘ ڈاکے ‘ مختلف مقامات پر چھاپے ‘ اشتہاریوں سمیت21 ملزم گرفتار
ڈہرکی(نامہ نگار)ضلع بھرمیں چوری ڈکیتی سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈہرکی اورضلع کے دیگر 7تھانوں کی بھاری پولیس نفری نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر قتل،اغوا اوردیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب15 روپوش ملزمان اور6 اشتہاریوں سمیت 21خطرناک جرائم پیشہ افراد (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والے روپوش اوراشتہاریوں میں نصیرشر،غلام حسین منگی،مختیارمنگی،اللہ بخش منگی،عبدالغفار،علی حسن سمیجو،ندیم کوبھر،شبیربھٹو،محمدبخش شیخ، علی گل،واحد بخش، دودو،ذاکر،فرمان علی،مشتاق احمد،میرمحمد،شعبان،علی زمان،اوردیگرشامل ہیں جبکہ پولیس ایک اورکاروائی میں اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ اوعبدالمجید آرائیں نے ایک اورکامیاب کاروائی میں موٹرسائیکل لفٹروں کے اہم سرغنہ پنہل شیخ اور اعجاز میرانی کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے چوری کی گئیں 6مسروقہ موٹرسائیکلیں غیرقانونی اسلحہ اورگولیاں برامد کرلی ہیں۔
21 ملزم گرفتار