گوالہ کالونی اراضی سکینڈل ‘ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر دوبارہ انکوائری کا حکم

گوالہ کالونی اراضی سکینڈل ‘ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر دوبارہ انکوائری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار)گوالہ کالونی اراضی سکینڈل کے سلسلہ میں ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب نے دوبارہ سے انکوائری شروع کرنیکا حکم دیدیا ہے ۔۔اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان ریجن کو دوبارہ سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے اس کیس میں سابق ایم پی اے اسحاق بچہ کے بیٹے جہانزیب بچہ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ آل زہرہ کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
منظور ہو چکا ہے۔جس کے بعد گرفتاری کا سلسلہ شروع ہونا تھا۔جس پر دونوں ملزمان نے ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کو مذکورہ انکوائری دوبارہ کرنے کے بارے میں ایک درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن حکام کے مطابق گوالہ کالونی اراضی سکینڈل کی نشاندہی چیف آفیسر ضلع کونسل کی جانب سے کی گئی تھی۔جس میں 42 کنال اراضی جہانزیب بچہ نے ملی بھگت سے اپنے نام کرائی تھی۔تحقیقات تبدیل ہونے کے بعد ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے از سر نو تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔جسکی روشنی مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوبارہ انکوائری