تحصیل صادق آباد کو ماڈل شہر بنانے کا فیصلہ ، مختلف تجاویز غور

تحصیل صادق آباد کو ماڈل شہر بنانے کا فیصلہ ، مختلف تجاویز غور

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر) ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود کی زیرصدارت جمالدین والی میں اجلاس کا ہوا ۔ مرتضی محمود نے کہا کہ صادق آباد کی تمام رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائینگی ۔شہر کو ماڈل بنانے کیلئے تجویز پر غور کیا جارہا ہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور معززین کی مشاورت سے شہر کو ماڈل بنانے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کیلئے حتمی شکل دی جائیگی ۔شہر کے کوڑاکرکٹ کوویسٹ کرنے کیلئے بھی انتظامات کیے جائینگے ۔صادق آباد شہر کو خوبصورت بنانا میرا مشن ہے ۔ اجلاس میں حلقہ پی پی 267پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈررانا طارق محمود ٗ سردار ظفر خان عباسی ٗ سردار وسیم نواز ورند ٗ چےئرمین یونین کونسل ماچھکہ سردار فضل محمود سولنگی ٗ صدر پر یس کلب صادق آباد عبدالستارسندھو ٗسینئرصحافی ولایت چوہدری ٗ نوجوان صحافی تنزیل چوہدری ٗ فضل الرحمن بھی شریک تھے ۔ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود نے کہاکہ تحصیل صادق آباد کی تمام ر ابطہ سڑکیں فی الفور تعمیر کی جائینگی ۔جمالدینوالی روڈ ٗ کوٹ سبزل سے ماہی چوک تک سڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈ ر نوٹس کا مراحلہ مکمل ہو چکاہے ۔شوگر سیز ن کے فوراً بعد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہو جائیگا ۔صادق آباد میں سیوریج کی نکاسی آب کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائینگے شہر کی خوبصورتی کیلئے آئندہ اجلاس دوروزمیں دوبار ہ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاجس میں شہر کے معززین اور ٹی ایم اے کوشر کت کی دعوت کی جائیگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر