حکومت بیورو کریسی کو جائز مقام دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ مینا جعفر لغاری

حکومت بیورو کریسی کو جائز مقام دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ مینا جعفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہنچانے کے لیے افسران جذبہ انسانی سے سرشار ہو کرکے کام کریں ۔ یہ بات جنوبی پنجاب کمیٹی کی رکن وسابق ممبر قومی اسمبلی مینا جعفر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بیوروکریسی کو جائز مقام دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے اور حکومتی شمرا ت عوام تک براہ راست پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر یں۔ تعلیم۔ صحت ۔ صاف پانی کی فراہمی ۔ اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے اجتماعی مفاد کے کاموں کو ترجیح دیں۔ اس موقع پر ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں نے بتایا کہ ضلع کونسل کے فنٖڈذ سے پسماندہ علاقوں میں تعمیر نو اور صاف پانی کی فراہمی۔ تعلیم اور صحت کے منصوبے ترجیحات پر تکمیل کیے جارہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان کے تحت ہر محکمہ کا پودے لگانا کا ہدف دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور عطاء اللہ خان بلوچ نے کہا کہ ان شاء اللہ حکومتی توقعات پر پورا اتریں گے۔ تمام ماتحت ضلع محکموں کے سربراہان کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو فوری طورپر حل کریں ۔روزانہ دفتری اوقات میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں۔علاوہ ازیں سابق رکن قومی اسمبلی نے نئے تعنیات ہو نے والے ڈی پی اور اجن پور ہارون رشید سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اور عوام کو فوری طور پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کہ اور تھانوں میں دیانیدار ایس ایچ او کی تقریری کا بھی مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے کوٹلہ مغلان میں چیرمین یونین کونسل ہیر و میزاقیصر کے چچا اور سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان کے بھائی کی وفا ت پر ان سے تعزیت کی ۔ علاوہ ازیں جام پور شہر اور یونین کونسل کوٹ جانوں میں بھی مختلف لوگوں کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ۔تعزیت کرنے کے دوران ضلع وائس چیرمین مرز ا شہزاد ہمایوں ۔ وائس چیرمین محمد افضل خا ن سومرہ۔ حسین تبسم ۔قاسم خان لنگرانہ ودیگر لغاری گروپ کے کارکنان موجود تھے۔ نوٹ فوٹو ای میل پر موجود تھے ۔
مینا جعفر لغاری