مخدوم رشید ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع

مخدوم رشید ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، مختلف پہلوؤں پر تفتیش ...

ملتان(وقائع نگار)مخدوم رشید میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا،ضلعی حکومت کی پابندی کے باوجودبھٹہ چلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی،نجی بینک کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ریکوری افسر نے شہریوں کی12لاکھ رقم ہتھیا لی،لڑائی جھگڑا،اغواء،اوباشوں نے 12سالہ لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ پرانی کوتوالی میں غیرقانونی رہائش دینے پر ناصر اور ملک جلال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں حاجی محمد کے بھائی ظفر کو اکرم ودیگر 2نامعلوم نے خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ارشاد بی بی کی بیٹی سونیا کو بڈا اسماعیل،ذوالفقارنے اغواء کرلیا،تھانہ قطب پور کے علاقے میں زبیر خان کے بیٹے کو ملزمان راشد،عثمان نے بداخلاقی کا نشانہ بنادیا،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نجی بینک کے ملازم محمد ارشاد نے 9لاکھ 95ہزار روپے کی رقم جو ریکوری کی مد میں ملی تھی غبن کرلی،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں منور حسین کی بیوی زرینہ کو ملزمان تصور،مظہر،محسن ودیگر 2نامعلوم نے کلہاڑیوں ،ڈنڈوں و سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا،بستی ملوک پولیس نے انوائرنمنٹ انسپکٹر کی درخواست پر پابندی کے باوجود بٹھے چلانے والے اسحاق،جاوید،رانا جاوید،محمد اسلام کیخلاف مقدمات درج کرلئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد رفیق کے بھائی بہادر عرف بادل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفتیش

مزید : ملتان صفحہ آخر