پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائینگی ‘ جہانزیب کھچی

پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائینگی ‘ ...

میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی سے منتخب ہونے والے سابق (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

عوامی نمائندوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا اور ہماری حمایت والے علاقوں میں یکسر ترقیاتی منصوبے روک دیئے گئے جس کی وجہ سے گذشتہ 15سالوں سے میلسی شہر کے غربی علاقے کے مکین تمام بنیادی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں تا ہم اب محروم رکھے گئے ان علاقوں کو اولین بنیادوں پر ترقیاتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر2محلہ ریاض آباد میں سابق کونسلر ملک امیر بخش اور ملک سجاد حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محلہ ریاض آباد کے مکینوں کو ہماری سیاسی حمایت کی سزاد ی جاتی رہی یہی وجہ ہے کہ شہر کا یہ اکثریتی علاقہ مسائل سے دوچار ہے تا ہم اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز انشاء اللہ محلہ ریاض آباد سے کیا جائے ابتدائی طور پر وارڈ نمبر2کی گلیوں میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی اور سیوریج کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائیگا جس پر 90لاکھ روپے کی لاگت متوقع ہے انشاء اللہ جلد ہی سوئی گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی جبکہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو رجسٹریشن کے بعد ماہانہ اعزازیہ کی تجویز بھی زیر غور ہے ملک کی معاشی حالت بہتر ہوتے ہی عوام کو درکار تمام سہولیات مہیا کریں گے اس موقع پر عالمگیر خان کھچی، ڈاکٹر عبدالرشید لاڑ، میاں محمد یوسف لاڑ، سلیمان خان چھوہن، اکبر خان بلوچ، منور بھٹی، سید خلیل شاہ، ملک اللہ بخش تبسم ایڈووکیٹ، ملک عابد حسین، حاجی ربنواز چترا، ملک اختر حسین، حافظ محمد اصغر، اعجاز احمد ارائیں، پرویز رفیق، ربنواز راں، یاسین شیرازی، ممتاز مراد، ڈاکٹر جاوید، عامر بشیر، ریاض زرگر، حیدر خان، سید افتخا ر حسین نقوی، ملک منصور حسین، ملک یاسرعرفات ، ملک بشیر احمد، ملک سعید احمد، ملک وقار عظیم ، حاجی اسلم سمیت دیگر موجود تھے ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر