ہیلتھ سیکٹر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی : یاسمین راشد

ہیلتھ سیکٹر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی : یاسمین راشد

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیرصحت یاسمین راشدنے کہاہے کہ عوام کوبہترعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے‘ حکومت صحت کے شعبہ پربھرپورتوجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں‘ بیت المال پاکستان غریب اورنادارمریضوں کوریلیف(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

فراہم کرنے میں مؤثرکرداراداکرے۔ایم ڈی بیت المال پاکستان عون عباس بپی اورپی ٹی آئی رہنماء شمیل مرزاسے لاہورمیں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑناشروع کردی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے‘ صحت کے شعبہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ قبل ازیں عون عباس بپی اورشمیل مرزانے یاسمین راشدسے عوامی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیااورصحت کے شعبہ میں بہتری کے حوالے سے تجاویزبھی دیں ‘ شمیل مرزانے صوبائی وزیرصحت کورحیم یارخان دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلدآنے کاوعدہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر