ملتان : بدترین گیس لوڈشیڈنگ ، شہری مشتعل ، مظاہروں کا فیصلہ

ملتان : بدترین گیس لوڈشیڈنگ ، شہری مشتعل ، مظاہروں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہو گیا۔صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے ۔ مختلف علاقوں میں موسم سرما میں سوئی گیس نام کو بھی نہیں ہوتی جہاں کے مکین ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔اس سال تو ابھی دسمبر نہیں آیا اور نومبر سے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ہونے کے برابر ہے ۔ ملتان میں ثمن آباد ‘ گلبرگ کالونی ‘مومن آباد ‘ شریف پورہ ‘ اسلام پورہ ‘عرفات کالونی ‘ لوہار کالونی ‘ ناظم آباد ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جان محمد کالونی ‘محمود آباد اوردیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ رات کو ہوتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس اہلکار وں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشن والے علاقوں کا پریشر بڑھا دیا ہے جس کی بنا پر ہوٹل والوں سمیت گیس کا کمرشل استعمال کرنے والوں کا پریشر پورا ہے ۔ حالات صارفین کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی طرف جا رہے ہیں ۔ جبکہ مختلف تنظیموں نے بھی مظاہروں کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے ۔