69 سالہ ڈچ شخص کی انوکھی قانونی جنگ

69 سالہ ڈچ شخص کی انوکھی قانونی جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمبسرڈم( آن لائن)بڑھتی ہوئی عمر کو راز رکھنا یا اپنی عمر کم بتانے کو خواتین سے جوڑا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ایک شخص نے خود کو اصل (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
عمر سے کم مانتے ہوئے اپنی عمر قانونی طور پر 20 سال کم کرنے کی جنگ شروع کردی ہے۔69 سالہ ڈچ شخص نے خود کو حقیقی عمر سے کم عمر محسوس کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنی عمر قانونی طور پر 20 برس کم کرنے (49 برس قرار دینے )کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے۔ ہالینڈ کی عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی اصل عمر سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اسے قانونی طور پر تبدیل کیے جانے کی خواہش کا موازنہ ان افراد سے کیا جو بطور مخنث افراد اپنی پہچان چاہتے ہیں۔ایمائل ریٹلبینڈ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باخوشی اپنی پنشن ترک کر دیں گے کہ عمر کم کرنے کے کوئی غیر متوقع نتائج نہیں ہوں گے۔انہوں نے جج صاحبان کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کی ان کی اصل عمر سے 20 سال کم کر دینے سے ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایمائل ریٹلبینڈ نے کہا کہ ’ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں آپ اپنا نام اور جنس تبدیل کرسکتے ہیں، تو میں اپنی عمر سے متعلق فیصلہ کیوں نہیں کرسکتا؟ انہوں نے مزید بتایا کہ میری عمر 69 برس ہے اور میں محدود ہوں لیکن جب میں 49 برس کا ہوں تو میں ایک نیا گھر خرید سکتا ہوں، مختلف گاڑیاں چلا سکتا ہوں اور زیادہ کام کرسکتا ہوں۔