غربت بے روزگاری ختم کرنیکا منصوبہ ، رواں ماہ عوام کو ریلیف پیکچ ملنے کا امکان

غربت بے روزگاری ختم کرنیکا منصوبہ ، رواں ماہ عوام کو ریلیف پیکچ ملنے کا امکان

جام پور(نامہ نگار )سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو بے دردی سے لوٹ کر قومی خزانے کو برباد کردیا۔ملک میں بحران پچھلی حکومت کی طرف سے ورثے میں ملے۔رواں ماہ میں ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے حکومت عوام کو ریلیف پیکج دے گی۔بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت عوام کو جلد خوشخبری سنائے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے گزشتہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

روز ضلع بھر کے دورے کے دوران پروفیسر رفیق حیدری۔ملک حاجی شاہنواز ڈھانڈلہ۔ملک رحیم بخش آرائیں سے ملاقات کرنے کے بعد مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے بعد کارکنوں۔ورکروں اور عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد رند۔عصمت اللہ الکانی۔رانا شبیر احمد۔امان اللہ خان ترین۔سید منیب عالم۔ڈاکٹر مرید حسین۔جام محمد نواز لنگاہ۔محمد حنیف دریشک۔ملک محمد یوسف آرائیں۔سردار عبیداللہ خان رند۔غلام محمد الکانی۔رانا سرفراز خان۔جت عقیل بھٹہ۔ایاز گشگوری۔ریاض احم ید لغاری۔عمران حسین ایڈووکیٹ۔محمد اصغر شاد۔سید حسنین شاہ۔سمیت دیگر معززین موجود تھے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے بستی آرائیں میں محمد وزیر کے والد۔فتح پور میں محمود خان جوئیہ کی سالی۔سکھانی والا میں حضور بخش سونترہ کے بیٹے کی قل خوانی میں شریک ہوئے جبکہ کوٹ بہادر میں عبدالرزاق دریشک۔ جاوید اقبال دریشک۔بستی سندھلانی میں زاہد حسین۔اڈا چراغ شاہ میں جمشید احمد گلفاد۔سونواہ میں شیرجہاں۔ حاجی پور میں صابر حسین چانگ۔چوک گولہ میں اسحاق احمد گولہ۔حاجی بلانی میں محمد احسن بلانی کی ولیمہ تقریبات میں شریک ہوئے۔

سردار حسنین دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر