تھانہ بی زیڈ ‘ گلگشت لوہاری گیٹ ‘ شجاع آباد قطب پور بستی ملوک کے علاقوں میں وارداتیں

تھانہ بی زیڈ ‘ گلگشت لوہاری گیٹ ‘ شجاع آباد قطب پور بستی ملوک کے علاقوں میں ...

ملتان(وقائع نگار)بجلی چوری،چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون ، موٹر سائیکل ،مال مویشی،ٹاور کیبل،کیری (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ڈبہ،کار،نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیل کے مطابق بی زیڈ کے علاقے میں ریاض احمد کے گھر دو عورتیں صفائی کی غرض سے داخل ہوئیں جنہوں نے بیڈ روم کے ڈریسنگ کا تالہ توڑ کر 11تولے کے زیورات چوری کرلئے،اسی تھانے کے علاقے میں غلام قاسم کی بیوی سے دو نامعلوم ملزمان نے موبائل فون و نقدی چھین لی،گلگشت کے علاقے میں احمد سعید کی والدہ سے نامعلوم ڈاکوؤں نے موبائل فون و نقدی چھین لی،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں سعادت سے دو نامعلوم نے موبائل چھین لیا،تھانہ صدر کے علاقے میں حارث،پرویز کی کار کلینک کے باہر سے نامعلوم نے چوری کرلی،سیتل ماڑی کے علاقے میں ہمیرا نرگس کا کیری ڈبہ نامعلوم نے چوری کرلیا،اسی علاقے میں اللہ ڈتہ یونین کونسل نمبر 52میں بطور سیکرٹری ہے کے دفتر سے نامعلوم نے تالہ توڑ کر کمپیوٹر،پرنٹر و ایل ای ڈی ودیگر قیمتی سامان چوری کرلیا،تھانہ قطب پور کے علاقے میں فیصل رفیق کی موٹرسائیکل نامعلوم نے اسلحے کے زور پر چھین لی،اسی تھانے کے علاقے میں علی رضا کا 125موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلیا،راجہ رام کے علاقے میں عبدالمالک کے بیٹے سے نامعلوم ملزمان نے قیمتی موبائل فون چھین لیا،سٹی شجاع آباد کے علاقے میں طارق مسعود کی دکان سے نامعلوم چور نے تار کاپر چوری کرلی،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد اقبال کے مال مویشی بھانے سے نامعلوم نے چوری کرلئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ریاض احمد کے موبلنک ٹاور سے نامعلوم نے تشدد کرنے کے بعد کیبل چوری کرلی،اسی علاقے میں ظہور بخش کی نامعلوم نے موٹرسائیکل چوری کرلی جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف تھانہ لوہاری گیٹ،جلیل آباد ودیگر نے مقدمات درج کرلئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر