53ایکس چیجز اپ گریڈ ، انٹر سروسز بہتر ، صارفین کے اعتماد میں اضافہ

53ایکس چیجز اپ گریڈ ، انٹر سروسز بہتر ، صارفین کے اعتماد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) اپنے صارفین کو اعلیٰ اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے، اور اس سلسلے میں فیصل آباد کی پیپلز کالونی اور لاہور روڈ / کنال روڈکے ا پنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت ایکس چینجزکو اپ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
گریڈ کیا گیاہے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں100 ایکس چینجز اپ گریڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، جن میں سے اب تک 53 ایکس چینجزٹرانسفارم کی جاچکی ہیں۔ایسے علاقوں میں جہاں کی ایکس چینجز اپ گریڈیشن کی جاچکی ہیں وہاں کے صارفین اعلیٰ بینڈ وڈتھ اور بہتر سروسز حاصل کرسکیں گے۔ نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت نئے نیٹ ورک، تیز اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرنیٹ کی سروسز بہتر ہوگئی ہیں اور کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے کم سے کم وقت میں اس کے حل کو ممکن بنایا گیا ہے۔ محمد ابرار چوہدری ، ریجنل جنرل، منیجر،پی ٹی سی ایل، فیصل آباد نے کہا:’’نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے ذریعہ سروسز کے معیار کو بہتر اور مجموعی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے بارے میں پی ٹی سی ایل کا مقصد صارفین کو مستفید کرنا ہے، جس سے براڈبینڈ اور آئی پی ٹی وی کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ پی ٹی سی ایل کی کوششوں سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج سے ہمارے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں ۔‘‘ پیپلز کالونی اور لاہور روڈ ایکس چینجز کے صارفین NTP کے تحت، اپ گریڈیشن کے بعد ؛ 10، 20، 50، 100 mbps مناسب قیمت پر پیش کردہ پیکجز سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ صارفین متعدد قابلِ قدر اضافی سہولیات جیسے کہ ملٹی پل IPTV ، Static IP اور اسمارٹ آئی (کیمرہ ریکارڈنگ) سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ نیٹ ورک کی تبدیلی کے پراجیکٹ (NTP) کے تحت صارفین اِس ڈیجیٹل دور میں بہترین نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہونے کا تجربہ حاصل کر سکیں گے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(PTCL) پاکستان کا سب سے بڑااور مربوط انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(ICT)کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اس کا آغاز 1947ء میں ٹیلی فون اینڈ ٹیلیگراف ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے ہوا، آج یہ جدید ترین ڈیجیٹل اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ملک کے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور خیبر سے کراچی تک سب سے بڑا فائبر کیبل نیٹ ورک اور پاکستان کو دیگر اقوامِ عالم سے منسلک کرنے کے لئے بچھائی گئی زیرِ آب کیبل کا حامل ہے۔ پی ٹی سی ایل کو ابتدائی طور پر طویل المدتی AAA اور مختصر المدتی A-1+ ریٹنگ (درجہ بندی) دی گئی ہے ۔ مزید معلومات کے لئے www.ptcl.com.pk موجود ہے ۔
پی ٹی سی ایل