شام شمس پلازہ، کیس بجلی چوروں کا یوٹرن ، ملبہ 2کمزور میٹرریڈرز پر ڈالنے کی تیاریاں

شام شمس پلازہ، کیس بجلی چوروں کا یوٹرن ، ملبہ 2کمزور میٹرریڈرز پر ڈالنے کی ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)50ہزار کے لگ بھگ صارفین پر مشتمل غلہ منڈی سب ڈویژن میں میٹر ریڈرز کی کمی کنکشنوں کی موثر چیکنگ میں رکاوٹ بن گئی ۔شاہ شمس پلازہ کیس میں بجلی چور بار بار بیان بدلنے لگے ۔ ملبہ 2کمزور میٹر ریڈرز پر ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں ۔میپکو غلہ منڈی سب ڈویژن (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

میں شاہ شمس پلازہ میں چند دکانوں کی بجلی چوری درجنوں قانون پسند اور باقاعدگی سے بل ادا کرنے والوں کے لئے عذاب بن کررہ گئی۔ 70 سے زائد تاجر بجلی نہ ہونے سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودمیپکو بجلی چوروں کو جرمانے کی ادائیگی پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بجلی چوروں کے مطابق ایک پرائیویٹ الیکٹریشن سے ڈائریکٹ سپلائی لگوائی تھی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بوگس میٹرکے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ بجلی چور بار بار اپنا بیان بدل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کیس میں 2کمزور میٹر ریڈرز رانا اکبر اور راؤ فریاد کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے اور تمام تر ملبہ ان پر ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ غلہ منڈی سب ڈویژن50ہزار کے قریب صارفین پر مشتمل ہے۔ اتنی زیادہ تعداد میں تو پالیسی کے مطابق ڈویژن بنتی ہے ۔ غلہ منڈی سب ڈویژن اپ گریڈ ہو کر ڈویژن کا درجہ حاصل نہیں کر سکی ۔ اس کے علاوہ یہاں میٹر ریڈرز کی تعداد بہت کم ہے ۔ یارڈ سٹک کے مطابق ایک میٹر ریڈر شہر میں 70اور دیہاتی علاقے میں 50میٹرز کی ریڈنگ کرے گا لیکن یہاں میٹر ریڈرز کو روزانہ400 ‘400 میٹرز کی ریڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران وہ بے حال ہو جاتے ہیں۔ گرمیوں میں بعض میٹر ریڈرزدھوپ میں مسلسل ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گئے تھے ۔شاہ شمس پلازہ کے اوپر سے تاریں جال کی صورت میں جا رہی تھی۔ کام کی زیادتی کے باعث میٹر ریڈرز چیک نہیں کر سکے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں 37ہزار خالی اسامیوں میں سے 26ہزار اسامیوں پر حکومت نے بجلی کمپنیوں کو بھرتی کی اجازت دی ہے ۔ میٹرریڈرز کی بھرتی ہونے کے بعد مسائل کے حل کی امید ہے ۔اس بارے میں رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے بتایا کہ میرٹ کے مطابق امور دیکھے جائیں گے اور رولز کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔

شاہ شمس پلازہ کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر