مختلف حادثات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق ، کرنٹ نے ایک سالہ بچے کی جان لے لی

مختلف حادثات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق ، کرنٹ نے ایک سالہ بچے کی جان لے لی

ملتان‘ خانیوال‘ جودھ پور‘ شاہ جمال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ چشتیاں ‘ لیاقت پور ( خصوصی رپورٹر ‘ نمائندگان ) خاتون سمیت 7 افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے‘ 45روز کا بچہ ٹرین میں دوران سفر دم توڑ گیا جبکہ ایک سال کے بچے کو کرنٹ لگ گیا ‘ اس حوالے سے ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق ملتان سے خصوصی رپورٹرکے مطابق کراچی سے بذریعہ تیزگام گوجرانوالہ جانے والی فیملی کا 45 روز کا بچہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتان میں دم توڑ گیا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بتایا جاتا ہے کہ شجاع آباد کے قریب بچے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جسے دیکھتے ہوئے اس کے والدین ملتان سٹیشن پر اتر گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ریلوے ہسپتال بھیجا گیا لیکن وہ اس دوران دم توڑ گیا۔ دریں اثناء ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع لیاقت پور اور فیروزہ کے درمیان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نامعلوم شخص مال گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے خودکشی کی ہے جس کی نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس دوران مال گاڑی 15 منٹ تک جائے حادثہ پر رکی رہی۔خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والا پاکستان ائیر فورس کا ملازم جنیدرضا ولد عبدالرزاق جو ائیر فورس میں(SNR TECH) اپنے بہنوئی ملک امتیازولد ممتاز خان ،بہن مہوش جبیں زوجہ ملک امتیاز اوراپنے چھ ماہ کے بھانجھے کے ہمراہ ہنڈا سٹی کار میں اٹک سے سلام کرنے دربارشاہ شمس ملتان جارہے تھے کہ تحصیل کبیروالہ کے علاقہ چوپر ہٹہ کے قریب ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے جا ٹکرائی تصادم کے نتیجہ میں جنید ااور اسکی بہن سٹاف (ARTY CENTRE) مہوش شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر چل بسے جبکہ ان کا بہنوئی ملک امتیاز شدید زخمی ہو گیا جیسے ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔جبکہ اس حادثہ میں ان کا چھ ماہ کے بھانجھا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ریسکیو1122نے بچے کو ان کے عزیزوں جبکہ جاں بحق ہونے والے بھائی بہن کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردی ہے۔شاہ جمال سے نامہ نگار کے مطابق ایک سالہ بچہ بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق۔شاہ جمال کے رہائشی محمد رضوان عرف جگنو زرگر کیایک سالہ بیٹے نے دیوار میں لگے بجلی کے بورڈ میں سوئچ لگنے کی جگہ موجود سوراخوں میں انگلی ڈال دی جس سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر138دس آرجدید کا رہائشی محنت کش عابد حسین آرائیں اپنی فیملی کے ہمراہ رکشہ پر گاؤں سے پل14کی طرف جارہا تھا کہ چک 138دس آر قدیم کے قریب ٹوٹلی پلی کے باعث رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا،جس سے عابد حسین کی 11سے بیٹی شیزہ عابد نیچے گر کر رکشہ تلے کچلی گئی،جس کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی کھرل والی کے رہائشی دو کزن امیر حمزہ اور حسن علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رات کے وقت شہر کیطر ف آ رہے تھے جب وہ بیدانہ شرقی کے قریب پہنچے تو ان کے آ گے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ا کر شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے شہر فر ید پولیس نے دونوں نوجوانوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر تحصیل ہسپتال پہچانے اور ضرور ی کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئیں۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق شمس آباد کے کاشتکار محمداقبال چٹھہ کا 22سالہ بیٹا جمشید اقبال لاہور کے علاقہ بتی چوک میں ایک لوہے کی فیکٹری میں مزدوری کرتاتھا۔ گذشتہ شب کام کے دوران اچانک اس کے سر پر آہنی سکریپ آگرجس کے نتیجے میں جمشید اقبال شدید زخمی ہوکر دم توڑگیا۔ متوفی کی نماز جنازہ آج دوپہر 2بجے شمس آباد میں ادا کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر