مشفق نے شکیب کو ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

مشفق نے شکیب کو ٹیسٹ سنچریوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی بلے باز مشفق الرحیم نے زمبابوے کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہم وطن بلے باز شکیب الحسن کو زیادہ سنچریوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے پانچ سنچریاں بنا رکھی تھیں، مشفق زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے محمد اشرفل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے، تمیم اقبال 8 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست اور مومن الحق 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی