پی ایس ایل فور، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ فہرست منظرعام پر آگئی

پی ایس ایل فور، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ فہرست منظرعام پر آگئی

لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ پلیئرز کی ڈرافٹنگ لسٹ منظر عام پر آ گئی۔ان کیٹگریز میں مجموعی طور پر 663 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ کے لئے موجود ہوں گے۔ پلاٹینیم کیٹگری میں اے بی ڈویلیئرز، اسٹیو سمتھ، کیرون پولارڈ ، کرس لین، سنیل نارائن، لیوک رونچی، تھیسارا پریرا، کورے اینڈر سن، شین واٹسن اور ڈیوائن برائیوو شامل ہیں۔رواں سیزن میں ڈرافٹ ٹیموں کے پاس گزشتہ ایڈیشن کے 10 کھلاڑیوں کو بحال رکھنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ ریٹنشن ونڈو13 نومبر کو بند ہوگی۔

ہر اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ پلیئرز شامل ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز چودہ فروری سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی