پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی سپر لیگ اگلے سال جنوری میں کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک میں کرکٹ کی طرح اس کھیل کو بھی فروغ دینا اور ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنا ہے اس حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور اس لیگ میں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی اس کے لئے مختلف ٹیموں میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور اس کے بعد ایونٹ میں شریک یہ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی اس کا باقاعدہ شیڈول کااعلان ابھی نہیں کیاگیا اس حوالے سے فیڈریشن کے اس فیصلہ کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے اس وقت جب پاکستان میں قومی کھیل ہاکی تنزلی کا شکار ہے تو ہاکی لیگ کے انعقاد سے اس کھیل کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور امید ہے کہ اس لیگ کے کامیابی کے ساتھ انعقاد سے اس کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کوبھی ایک بھرپور پلیٹ فارم مہیا ہوگا جہاں پر وہ اپنے کھیل سے آگے بڑھ سکیں گے او ر پاکستان میں ماضی کی طرح ہاکی کے کھیل کی ترقی بھی ممکن ہونے کی اس لیگ سے بھرپور مدد ملے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی