ایم ڈی کرکٹ بور ڈ اور ڈائریکٹر میڈیا کیلئے اشتہاری ڈرامہ بازی : نجم سیٹھی

ایم ڈی کرکٹ بور ڈ اور ڈائریکٹر میڈیا کیلئے اشتہاری ڈرامہ بازی : نجم سیٹھی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر میڈیا کے لئے اشتہار دینا ڈرامہ بازی ہے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا نیا انکشاف انہوں نے بتایاکہ عوام کو دکھانے کے لئے یہ اشتہار دیا گیا ہے حقیقت میں ان عہدوں کے لئے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے قریبی رشتہ داروں کا تقرر کیا گیا ہے اور وہ ان عہدوں پر کام کریں گے اشتہار دینے سے کچھ نہیں ہوگا او ر ہی اس حوالے سے کسی کے انٹرویوز کئے جائیں گے سب پہلے ہی طے ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈائریکٹر میڈیا کوتین ساڑھے تین لاکھ روپے تنخواہ لیتا تھا اور اب میں آج یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ ڈائریکٹر میڈیا اب جو نیا بنے گا اسے پی سی بی کی تاریخ میں سب سے زیادہ تنخواہ دی جائے گی اور یہ تنخواہ آٹھ لاکھ روپے بھی ہوسکتی ہے جو اس سے قبل کسی کو بھی پی سی بی میں ادا نہیں کی گئی ہے اسی طرح سے دوسرے عہدہ کے لئے بھی بھاری تنخواہ دی جائے گی اور آج جو بات میں کہہ رہا ہوں وہ آنے والاوقت ثابت کرے گا اور اس طرح سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا بہرحال آنے والے وقت میں یہ بات ثابت ہوگی کہ کیا ہوگا اور اس حوالے سے اب میں مستقبل میں بات کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی