739افراد کو سیلز ٹیکس ری فنڈکی مد میں 8,741ارب روپے جاری

739افراد کو سیلز ٹیکس ری فنڈکی مد میں 8,741ارب روپے جاری

اسلام آباد(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمدات سے متعلقہ شعبوں کے کلیم داخل کرانے والے 739 افراد کو سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں8.741 ارب روپے جاری کر دیے ۔ ان میں ٹیکسٹائل، قالین سازی، چمڑے، سپورٹس اور طبی و جراحی آلات کے شعبے شامل ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بیورو نے سٹیٹ بینک کو ایڈوائس دی تھی کہ 8 نومبر تک سیلز ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 4117 کلیم داخل کرانے والے افراد اور اداروں کو ادائیگی کی جائے۔ بیان کے مطابق 12 نومبر کو بینکوں کے اوقات ختم ہونے تک کلیم داخل کرانے والے افراد کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہو جائے گی۔ایسے درخواست گزار جنہوں نے آئی بی این فارمیٹ میں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات دی تھیں کو ادائیگیاں کی گئی ہیں، جن درخواست گزاروں نے آئی بی این فارمیٹ میں اکاؤنٹ نمبر نہیں دیا انہیں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپنے آئی ڈی کے ذریعے اکاؤنٹس کی تفصیلات دینی چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کے درخواست گزاروں کو ادائیگی میں مشکلات کے حل کے لیے کام کر رہا ہے، جن درخواست گزاروں کو ابھی تک رقوم نہیں ملیں ان کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی