پنکھوں کی برآمد میں 40.11 فیصد اضافہ

پنکھوں کی برآمد میں 40.11 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک سے پنکھوں کی برآمد میں 40.11 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک پاکستان نے پنکھوں کی برآمد سے 6.6 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 40.11 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمد سے 4.73 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔

مزید : کامرس