انگولا کے ساحلی علاقے میں واقع پلانٹ سے تیل کی پیداوار شروع

انگولا کے ساحلی علاقے میں واقع پلانٹ سے تیل کی پیداوار شروع

لوانڈا( آن لائن) انگولا کے ساحلی علاقے میں فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل کے تعاون سے تیار کیے جانے والے پلانٹ سے تیل کی پیداوار شروع کردی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پلانٹ انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں واقع ہے جس پر 16 ارب ڈالر لاگت ا?ئی ہے۔اس پلانٹ کے ذریعے 800 مربع کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالا جائے گا۔پلانٹ سے خام تیل کی پوری پیداوار 2019 ء کے وسط تک حاصل کی جاسکے گی

جس کی مقدار 23 ہزار بیرل یومیہ ہوگی جو خام تیل کی موجودہ کل پیداوار کے 15 فیصد کے برابر ہوگی#/s#

مزید : کامرس