امریکہ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب

امریکہ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے نمائش 29 سے 31 جنوری 2019ء تک امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوگی۔ نمائش میں ریسٹورنٹ، ہوٹل اور موٹل صنعت سمیت کٹلری مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

شرکت کے خواہش مند افراد 20 نومبر 2018ء تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مزید : کامرس