حکومت کی قومی کھیل پر عدم توجہ سے کئی سوالات کا جنم
ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے مگر جس طرح اس کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا گیا و ہ قابل افسوس ہے عالمی ہاکی کپ کا انعقاد اس ماہ کے آخر میں بھارت میں ہورہا ہے جس میں دنیائے ہاکی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی پاکستان کی ٹیم آٹھ سال بعد ایونٹ میں جلوہ گر ہوگی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی کا مسلہ حکومت کی عدم توجہی شکار ہوگیااور تاحال فنڈز جاری نہیں کئے گئے جس سے قومی ہاکی ٹیم کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں ہیں مگر ایسے برے وقت میں فیڈریشن کو سپانسر مل ہی گیا ہے اور مالی مسائل کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نجی کمپنی نے مدد کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس کے لئے تین سال کا معاہدہ کیا گیا ہے جس سے امید کی جارہی ہے کہ اب پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان جوخود سپورٹس مین ہیں ان کی جانب سے اس اہم مسئلہ پر عدم توجہ حیرانگی کاباعث ہے جبکہ عالمی کپ سر پر ہے اور فیڈریشن نے حکومت سے مدد کی اپیل کی جس کو مسترد کردیاگیا اب اس کے پیچھے کیاوجہ ہے یہ توآنے والا وقت ہی ثابت کرے گا مگر ایسے موقع پر حکومت کو ہاکی کے کھیل کی اس مشکل کو حل کرنے کی ضرورت تھی اور اس طرح سے پاکستان میں ایک مرتبہ دوبارہ اس کھیل کو زندہ کیا جاسکتا تھا مگر حکومت نے ایسے موقع پر کردار ادا نہ کے کئی سوالا ت چھوڑے ہیں
وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یقینی طور پر کوشاں ہیں اور قومی کھیل پر اس حوالے سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اب جب پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکل حل ہوگئی ہے تو اس کو اب اپنی بھرپور توجہ عالمی کپ پر دینے کی ضرورت ہے اور عمدہ پرفارمنس دکھا کر یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ ٹیم کی ضرورت کو پورا کردیا جائے تو وہ عمدہ کھیل دکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔عالمی ورلڈ کپ ہاکی قومی ٹیم کے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے اب اس امتحان میں ٹیم کس طرح سے تیاری کرکے شرکت کرتی ہے یہ تو پاکستان کے ایونٹ میں میچز میں کارکردگی دیکھ کر ہی پتہ چلے گا مگر پاکستان ہاکی فیڈریشن جس مشکل کا شکار ہے اب اس کا کوئی حل نکلتا ہوا نظر نہیں آتا ایسی صورتحال میں جب قومی ہاکی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے اور فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہو قومی ہاکی ٹیم کس طرح سے عمدہ پرفارمنس دکھا سکتی ہے کوئی معجزہ ہی اب پاکستان کو اس ایونٹ میں کامیابی دلواسکتا ہے حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی سے صاف انکار فیڈریشن پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔