میرا انڈسٹری میں کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں:مایا سونو خان

میرا انڈسٹری میں کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں:مایا سونو خان
 میرا انڈسٹری میں کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں:مایا سونو خان

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی میں اس طرح کی مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مقابلے بازی کی وجہ سے خواتین اداکاراؤں میں ایک دوسرے سے حسد شروع ہو جاتی ہے اور میں ایسی فضول باتوں سے دور رہنا چاہتی ہوں ۔ میں نے ہمیشہ خود کا احتساب کیا ہے اور جہاں مجھے کوئی خامی نظر آئی تو میں نے کوشش کی کہ اس کو دور کر سکوں اور شاید یہی بات میری کامیابی کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریما اور نرگس نے اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین رقاصہ کے طورپر بھی شناخت بنائی جبکہ ذاتی طور پر مجھے بالی ووڈ کی سٹار ریکھا اور مادھوری دکشت نے بڑا متاثر کیا ہے یہ دونوں ایسی اداکارائیں ہیں جن کا بھارت میں بھی رقص میں کوئی ثانی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مایا سونو خان نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ میری کامیابیوں سے کئی اداکاراؤں کو حسد ہے مگر میں ان سے خائف نہیں اور دعا کرتی ہوں کہ خدا ان کو ہدایت دے اور ان کو بھی میری طرح کامیابیاں ملیں ۔سینئر اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی میں اس طرح کی مقابلے بازی کے رجحان پر یقین رکھتی ہوں ۔

مزید : کلچر